ایف بی آر نے 5 لاکھ ٹن چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ دیدی
کیپشن: چینی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی حکومت نے چینی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے بعد 5 لاکھ ٹن چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ دینے کی منظوری دے دی۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نجی شعبے کو 30 ستمبر 2025 تک درآمد کی جانے والی چینی پر ٹیکس چھوٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق درآمد شدہ چینی پر سیلز ٹیکس 18 فیصد سے کم کر کے 0.25 فیصد کر دیا گیا ہے جبکہ 3 فیصد ویلیو ایڈیڈ ٹیکس سے بھی چھوٹ دی گئی ہے۔
یہ فیصلہ پہلے چینی کی بڑے پیمانے پر برآمد کے بعد آیا جس سے ملکی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافہ ہوا اور اب درآمد کے ذریعے قلت کو پورا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ حمیرااصغرکی موت طبعی نہیں، قتل کیا گیا، پرائم منسٹر ڈیلیوری یونٹ کو شکایت موصول