وزیر داخلہ کی باجوڑ فائرنگ واقعہ کی مذمت،مولانا خان زیب کی شہادت پر اظہارِ افسوس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےباجوڑ کے علاقے شنڈئی موڑ کے قریب فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اے این پی رہنما مولانا خان زیب سمیت 2 افراد کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نےمولانا خان زیب کی شہادت پر اے این پی کے سربراہ ایمل ولی خان اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا،محسن نقوی نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں اے این پی کے سربراہ ایمل ولی خان اور سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں،انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ بے گناہ افراد کو نشانہ بنانے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ حمیرا اصغر کے بھائی میت وصول کرنے کراچی پہنچ گئے