غسل کعبہ کی روح پرور تقریب ، بیت اللہ خوشبوؤں سے معطرہوگیا

Jul 10, 2025 | 12:50:PM
غسل کعبہ کی روح پرور تقریب ، بیت اللہ خوشبوؤں سے معطرہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کو غسل دے دیا گیا، غسل کعبہ کے بعد بیت اللہ خوشبوؤں سے معطر ہو گیا۔
خانہ کعبہ کو غسل دینے کیلئے آب زم زم اور عرق گلاب کا استعمال کیا گیا،بیت اللہ کی اندرونی دیواروں اور فرش کی بھی صفائی کی گئی،خالص عود اور دیگر خوشبوؤں سے بیت اللہ کو معطر کیا گیا۔
غسل کعبہ کی تقریب میں شاہی خاندان کے اہم افراد سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات شریک ہوئیں، انہوں نے 40 لیٹر آبِ زم زم اور عرقِ گلاب سے خانہ کعبہ کے اندرونی حصے کو غسل دیا، تقریب کا آغاز نماز فجر کے بعد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:حج 2026 کےلئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع
سنت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرتے ہوئے خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں، فرش، چھت اور دروازے کو ہر سال غسل دیا جاتا ہے اور عام طور پر یہ 15 محرم الحرام کو انجام دیا جاتا ہے،اسی طرح غلاف کعبہ کو بھی گزشتہ چند برسوں سے یکم محرم الحرام کو اسلامی سال کے آغاز پر تبدیل کیا جاتا ہے۔