پولیس کا پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے باجوڑ گل ظفر خان کی رہائش گاہ پر چھاپہ، بھائی گرفتار

Jul 10, 2023 | 22:03:PM
پولیس کا پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے باجوڑ گل ظفر خان کی رہائش گاہ پر چھاپہ، بھائی گرفتار
کیپشن: پولیس گل ظفر خان کے بھائی کو گرفتار کرکے لے جا رہی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)باجوڑ میں پولیس نے پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے گل ظفر خان کی رہائش گاہ پر کارروائی کے دوران بھائی کو حراست میں لے لیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران سابق ایم این اے گل ظفر خان گھر پر موجود نہیں تھے،پولیس نے گل ظفر خان کے بھائی سلطان روم کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا۔
سابق ایم این اے گل ظفر خان نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس غیر قانونی چھاپے مارکر چاردیواری کی تقدس کو پامال کررہی ہے ،میرے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ، تھری ایم پی او میں عدالت نے ضمانت منظور کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو بڑا جھٹکا ،حماد اظہر پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے