حکومت پنجاب  پسماندہ اضلاع کے ڈاکٹروں کو سپیشلائزیشن کروائے گی: وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر

Jul 10, 2023 | 19:53:PM
حکومت پنجاب  پسماندہ اضلاع کے ڈاکٹروں کو سپیشلائزیشن کروائے گی: وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت اعوان) وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے پسماندہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کو سپیشلائزیشن کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پروفیسرڈاکٹر خالد مسعود گوندل، پروفیسر شعیب شفیع، میجر جنرل مظہر اسحاق، بریگیڈئر انجم قادری، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر الیاس گوندل،ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رضا صفدر کاظمی سمیت دیگر افسران کے ہمراہ وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کے ویژن کے تحت  پسماندہ اضلاع کے عوام کو مقامی طور پر ہی سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی خدمات مہیا کرنے کے لئے اہم اقدام اٹھا لیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: منگل کو عام تعطیل کا اعلان

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب نے  پسماندہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کو سپیشلائزیشن کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے، ڈی ایچ کیو منڈی بہاؤ الدین میں ڈاکٹروں کی سپیشلائزیشن کے لئے کالج آف فزیشن اینڈ سرجنزپاکستان کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کر دیئے گئے ہیں۔

ڈاکٹر جمال ناصر کا مزید کہنا ہے کہ پسماندہ اضلاع کے عوام کو بھی مقامی طور پر سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی خدمات دستیاب ہو ں گی، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منڈی بہاوالدین کے لئے دو کروڑ کی گرانٹ مہیا کی جا رہی ہے، سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی حاضری پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جا رہا، ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت کی24گھنٹے مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔