پی ٹی آئی پر پابندی ؛عون چودھری کی درخواست اعتراضات کیساتھ واپس کردی گئی

Jul 10, 2023 | 19:10:PM
پی ٹی آئی پر پابندی ؛عون چودھری کی درخواست اعتراضات کیساتھ واپس کردی گئی
کیپشن: سپریم کورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے عون چودھری کی پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی۔
رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض کیا گیا ہے کہ عون چودھری کی درخواست میں آرٹیکل 184 تین کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے، عون چودھری کی درخواست میں واضح نہیں کیا گیا کہ جماعت پر پابندی آرٹیکل 184 تین کے زمرے میں کیسے آتی ہے،رجسٹرار آفس کا مزید کہناتھا کہ درخواست گزار کی درخواست میں واضح نہیں کہ پاکستان تحریک انصاف پر پابندی مفاد عامہ کا معاملہ کیسے ہے،رجسٹرار آفس نے اعتراض میں کہا کہ عون چودھری نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا،آرٹیکل 248 کے تحت وزیر اعظم اور وزیر دفاع کو فریق نہیں بنایا جا سکتا ۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز الہیٰ کی انوکھی فرفائش، عدالت میں قہقے لگ گئے