سڑکیں  خراب کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی: مرتضیٰ وہاب

Jul 10, 2023 | 16:15:PM
سڑکیں  خراب کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی: مرتضیٰ وہاب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ محبوب آپ کے قدموں میں اور  معالج کے اشتہارات کا اب  علاج کریں گے، سڑکیں  خراب کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی،اب شارع فیصل پر آپ کو کسی سیاسی جماعت کا  جھنڈا نظر نہیں آئےگا،ہم نے اپنی جماعت سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے جھنڈے شارع فیصل سے اتارے، ہم وال چاکنگ کرنے والوں کیخلاف بھی کارروائی کریں گے۔

 شارع فیصل کی بیوٹیفکیشن اور  بہتری کے منصوبےکا سنگ بنیاد  رکھنےکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ چند سال پہلے تک شارع فیصل کا بہت برا حال تھا،  پیپلزپارٹی کی حکومت نے شارع فیصل کی ڈرینیج کو بہتر کرنےکا فیصلہ کیا، مختلف مقامات پر نئی ڈرینز  ڈالی گئیں، گزشتہ بارشوں میں شارع فیصل پر بارش کا پانی جمع نہیں ہوا، شارع فیصل کی بیوٹیفکیشن اور بہتری کے منصوبے پر تقریباً 20 کروڑ روپے لاگت آئےگی، منصوبہ ایک سال میں مکمل ہوگا،ائیرپورٹ سے میٹروپول تک شارع کو خوبصورت اور سرسبز  بنایا جائےگا، مرکزی شارع کی بہتری سے کراچی کا امیج بہتر ہوگا۔