انتخابات کی تیاریاں، حکمت عملی تیار ،مریم نواز کو ٹاسک مل گیا

Jul 10, 2023 | 14:44:PM
انتخابات کی تیاریاں، حکمت عملی تیار ،مریم نواز کو ٹاسک مل گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ ن نے آئندہ انتخابات کی تیاری بارے حکمت عملی تیار کرلی،مریم نواز نے وطن واپسی پر سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کافیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کے پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کو اپنے حلقوں میں کارنر میٹنگ شروع کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں،نوازشریف کی ہدایت پر اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں شروع ہوں گی،انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ نواز شریف خود کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز پاکستان بھر میں انتخابی مہم میں شروع کریں گی،مریم نواز پنجاب سمیت دیگر صوبوں کے شہروں میں پارٹی جلسوں سے خطاب کریں گی،مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما مریم نواز کے ہمراہ پارٹی جلسوں میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ،چیف الیکشن کمشنر نے  بھی آخرکار بڑا قدم اٹھا لیا
آئندہ انتخابات میں زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو ساتھ لے کر چلنے کی ہدایت جاری،مسلم لیگ ن کے یوتھ ونگ کو بھی مزید فعال کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔