وزیر اعظم شہباز شریف کا صدر عارف علوی کوفون،عید کی مبارکباد دی

Jul 10, 2022 | 13:21:PM
وزیر اعظم شہباز شریف کا صدر عارف علوی کوفون،عید کی مبارکباد دی
کیپشن: وزیر اعظم شہباز شریف کا صدر عارف علوی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  سےٹیلیفونک رابطہ  کیا  اور عید کی مبارکباد دی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم اور صدر مملکت نے ایک دوسرے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ، صدر نے بھی وزیر اعظم کو عید کی مبارکباد دی ۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے نماز عید جاتی امرا لاہور میں ادا کی جبکہ  صدر مملکت عید کراچی میں  منا رہے ہیں ۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے میاں محمد شریف، بیگم شمیم اختر، بیگم کلثوم نواز اور میاں عباس شریف کی قبروں پر حاضری دی، پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی۔