دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید مبارک: عمران خان

Jul 10, 2022 | 11:03:AM
عمران خان،عیدا لاضحی،ٹویٹ،مبارکباد پیغام،عظیم قربانی
کیپشن: عید کی خوشیاں منائیں اور رب العزت کے احسانات پر شکر ادا کریں: سابق وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سابق وزیر اعظم عمران خان نے مسلم امہ کو عید مبارک کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ عیدِ سعید ہمیں عظیم قربانی کی یاد دلاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بلاول بھٹو زرداری نے عیدالاضحیٰ کی نماز گڑھی خدابخش میں ادا کی

 سابق وزیر اعظم عمران خان نے قوم کے نام عید کے پیغام میں کہا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید مبارک! عیدِ سعید ہمیں عظیم قربانی کی یاد دلاتی ہے، عید کی خوشیاں منائیں اور رب العزت کے احسانات پر شکر ادا کریں۔

عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے مزید کہا کہ آئیے جبر اور ظالمانہ تسلط کے شکار اپنے پیاروں سے محروم اہلِ کشمیر و فلسطین کو یاد کرتے ہیں، ان کے لئے دستِ دعا دراز کیجئے۔