صدرِمملکت آصف علی زرداری کی  ایل وائی-80 (این) میزائل  کےکامیاب تجربہ پر بحریہ کو مبارکباد

Jan 10, 2026 | 19:01:PM
صدرِمملکت آصف علی زرداری کی  ایل وائی-80 (این) میزائل  کےکامیاب تجربہ پر بحریہ کو مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  صدرِمملکت آصف علی زرداری نے  ایل وائی-80 (این) میزائل اور لوئٹرنگ میونیشن کے کامیاب تجربے پر پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین  پیش کیا ہے۔ 

صدرِ مملکت نے  پاک بحریہ کو شمالی بحیرۂ عرب میں کامیاب اور جامع مشق پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔  صدرِمملکت آصف علی زرداری کی  ایل وائی-80 (این) میزائل  کےکامیاب تجربہ پر بحریہ کو مبارکباد

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاک بحریہ کے جدید فضائی دفاعی، سطح سے فضا میں حملہ کرنے والے اور خودکار نظاموں کی مؤثر کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ 

انہوں نے کہا،  خودکار سطحی جہاز (USV) کے کامیاب اوپن سی ٹرائلز کو ملک کی سمندری حدود کے دفاع کے لیے اہم پیش رفت ہے۔

صدرِ آصف علی زرداری نے پاک بحریہ کے افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل تیاری کی تعریف کی۔