سردی کی شدت کے پیش نظر طلباء کو بڑا ریلیف مل گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سرد موسم کی شدت کے پیشِ نظر طلباء کو بڑا ریلیف دے دیا گیا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن (ڈی پی آئی) کالجز نے شدید سردی کے باعث یونیفارم میں نرمی کی اجازت دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق طلبہ کو کسی بھی رنگ کے سویٹر، کوٹ، جیکٹ، ٹوپی اور موزے پہننے کی اجازت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:سکولوں میں مزید چھٹیاں؟بچوں کے حق میں فیصلہ آگیا
یہ نوٹیفکیشن 28 فروری تک مؤثر رہے گا، جس سے جاری سردی کی لہر کے دوران طلبہ کو سہولت فراہم کی جائے گی۔
