خرابی موسم اور انتظامی مسائل کے باعث 4 پروازیں منسوخ، 67  تاخیرکاشکار

Jan 10, 2026 | 11:34:AM
خرابی موسم اور انتظامی مسائل کے باعث 4 پروازیں منسوخ، 67  تاخیرکاشکار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)موسم کی خرابی اور انتظامی مسائل کے باعث4 پروازیں منسوخ اور67 تاخیر کا شکار ہوگئیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق پشاور دوحہ کے مابین غیرملکی ایئر لائن کی 2 پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں۔
لاہور مشہد کے درمیان غیرملکی ایئر لائن کی 2 پروازوں کوبھی منسوخ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جناح ہاؤس حملہ کیس؛ خدیجہ شاہ سمیت 6 ملزمان اشتہاری قرار، وارنٹ جاری
فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ کی 27 پروازوں میں 1 سے ساڑھے 5 گھنٹے تک تاخیر ہوئی ہے جبکہ پشاور ایئرپورٹ پر 6، ملتان پر 5، کراچی پر 16 جبکہ لاہور ایئرپورٹ پر 10 پروازیں تاخیر کا شکارہوئی ہیں۔