کراچی میں پی ٹی آئی کا باغ جناح میں جلسہ سکیورٹی کلیئرنس سے مشروط

Jan 10, 2026 | 09:46:AM
کراچی میں پی ٹی آئی کا باغ جناح میں جلسہ سکیورٹی کلیئرنس سے مشروط
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) کراچی میں پی ٹی آئی کا باغ جناح میں جلسہ سکیورٹی کلیئرنس سے مشروط کر دیا گیا۔
پی ٹی آئی نے باغ جناح جلسے کیلئے 25 لاکھ روپے کے پے آرڈرز جمع کرا دیئے جس میں بیس لاکھ روپے جلسے کی فیس،اور پانچ لاکھ روپےسکیورٹی ڈیپازٹ کے طور پر جمع کرائے گئے ہیں، پی ٹی آئی کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تحریری اجازت نامے کا انتظار ہے۔
دوسری طرف وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کاکہناہے کہ سہیل آفریدی سیاسی سرگرمیاں کریں، جلسہ بھی کر سکتے ہیں، کسی جماعت کی پرامن جدوجہد کو نہیں روکا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:برطانوی ویزا سے متعلق اہم تبدیلیاں، نئے قواعد نافذ
سینئر وزیر شرجیل میمن کاکہناہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو فول پروف سکیورٹی اور مکمل پروٹوکول دیا جائے گا، ایسی کوئی کوشش نہ کی جائے جس سے عوام کو تکلیف ہو، قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی،پی ٹی آئی سے ہمارے نظریاتی اختلافات ہیں، جمہوری رویہ یہی ہے کہ اختلاف کو برداشت کیا جائے۔