تربیلہ ڈیم کے پانچویں توسیعی منصوبے پر کام کرنے والےغیر ملکیوں کی گاڑی کو حادثہ، 35 زخمی

Jan 10, 2024 | 21:56:PM
تربیلہ ڈیم کے پانچویں توسیعی منصوبے پر کام کرنے والےغیر ملکیوں کی گاڑی کو حادثہ، 35 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ہری پور میں تربیلہ ڈیم کے پانچویں توسیعی منصوبے پر کام کرنے والےغیر ملکیوں کی گاڑی کو حادثہ، غیر ملکی کمپنی کے  35 ورکرز زخمی ہو گئے۔

تربیلہ ڈیم کے پانچویں توسیعی منصوبے پر کام کرنے والی غیر ملکی کمپنی ٹی 5 کے ورکرز کی بس  بریک فیل ہونے کے باعث درخت سے ٹکرا گئی، زخمیوں کو فوری طور پر توسیعی منصوبہ کے اندر لگائے میڈیکل کیمپ منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سیکرٹری دفاع کا تینوں سروسز چیفس کو خطوط ، فوجی افسران کیخلاف کارروائی کا کہہ دیا، اہم وجہ بھی سامنے آ گئی

شدید زخمی ہونے والے 18 ورکرز کو تحصیل ہسپتال ٹوپی منتقل کر دیا گیا، دیگر زخمیوں کو کیمپ کی چاہنز ہسپتال سے مرہم پٹی کے بعد گھروں کو روانہ کر دیا گیا۔