موسم سے متعلق محکمہ موسمیا ت کی اہم پیش گوئی 

Jan 10, 2024 | 19:50:PM
موسم سے متعلق محکمہ موسمیا ت کی اہم پیش گوئی 
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کیساتھ ساتھ شدید دھند کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا،تاہم صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے ،اس دوران چند مقامات پر دھند بھی متوقع ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہے گا،چارسدہ ، مردان،نوشہرہ ، صوابی ، پشاور، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح بھی شدید دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گر دو نواح میں شدید سرد اور خشک رہے گا۔ بہا ولپور ،ساہیوال ، اوکاڑہ ،قصور،لاہور ،سیالکوٹ، نارووال،گوجرانوالہ، جہلم ، منگلا،فیصل آباد، جھنگ،سرگودھا،منڈی بہاو¿الدین،ٹوبہ ٹیک سنگھ،خانیوال ،ملتان ، خان پور،رحیم یار خان ، حافظ آباد ،بھکر ،لیہ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں شدید دھند / سموگ چھائے رہے گی۔جس کے باعث صوبے کے بیشتر اضلاع میں دن کے درجہ حرات معمول سے قدرے کم رہیں گے۔ خطہ پوٹھوہار میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کہرا پڑنے کی توقع ہے۔
اسی طرح بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی، خیر پور ، کشمور اور پڈعیدن میں شدید دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے،کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔کشمیر میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کہرا پڑنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے انتباہ کیا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دھندکی لپیٹ میں رہیں گے، شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی، شدید دھند کے باعث پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت معمول سے کم رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اہم پی ٹی آئی رہنما نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا  کونسی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے جا رہے ہیں؟ جانیے