میز پر بکھری اشیا سمیٹنے والے چوہے نے دنیا کو حیران کر دیا، ویڈیو وائرل

Jan 10, 2024 | 11:31:AM
میز پر بکھری اشیا سمیٹنے والے چوہے نے دنیا کو حیران کر دیا، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک چوہے کو دکھایا گیا ہے جو ہر رات چپکے سے اپنے بل سے نکل کر برطانوی شخص کی میز کی صفائی کرتا ہے، اور اس کی بکھری اشیا کو سلیقے سے سمیٹتا ہے۔

اس وائرل ویڈیو میں چوہے کی نفاست نے سب کو بھی حیران کر دیا،یہ ویڈیو ویلز کے 75 سالہ وائلڈ لائف فوٹوگرافر روڈنی ہالبروک نے نائٹ ویژن کیمرے کی مدد سے بنائی ہے، جس میں چوہے کی نفاست نے انسانوں کو بھی چونکا دیا ہے، کیا کوئی ایسا سوچ سکتا ہے کہ گھروں میں تباہی مچانے والا کوئی چوہا انسانوں کی بکھری ہوئی اشیا سمیٹ کر سلیقے سے رکھ سکتا ہے۔

دراصل ایک دن ہالبروک کو اچانک شک ہوا کہ جب صبح وہ اٹھتا ہے تو رات کو میز پر بکھری اشیا وہاں نہیں ہوتیں بلکہ سلیقے سے اپنی جگہ پہنچ چکی ہوتی ہیں۔ وہ بہت حیران ہوا، اس راز کو جاننے کے لیے اس نے وہاں ایک نائٹ ویژن کیمرہ نصب کر دیا، اگلے دن جس کی ریکارڈنگ دیکھ کر وہ دنگ رہ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:کیوبا میں پیٹرول کی قیمت میں بڑااضافہ

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چوہا میز پر بکھری اشیا کو ایک ایک کر کے اٹھاتا ہے اور ٹرے میں رکھتا جاتا ہے، ہالبروک کے مطابق یہ چوہا تقریباً 2 ماہ سے ہر رات اسی طرح بکھرا سامان سمیٹ رہا ہے، اور وہ اسے اب "ویلز کا صفائی والا چوہا" کہتا ہے۔

ہالبروک نے کہا کہ پہلے تو وہ بہت حیران ہوئے اور پھر انھیں مزا آیا کہ اب انھیں کوئی فکر نہیں کرنی پڑے گی، اور بکھری چیزیں چوہا سمیٹ لیا کرے گا۔ ہالبروک کے مطابق 100 میں سے 99 بار چوہا رات کو ضرور ایسا کرتا ہے۔

یونیورسٹی آف برسٹل کی ڈاکٹر میگن جیکسن نے جب اس چوہے کے اس ’کام کے جذبے‘ کو دیکھا تو حیران رہ گئیں، اور کہا کہ یہ غیر معمولی ہے، اس کی کوئی وجہ سمجھ نہیں آ رہی ہے، سوائے اس کے کہ یہ چوہے کا کوئی باطنی جذبہ ہے، جس کے تحت وہ بکھری چیزیں ایک جگہ جمع کر کے اچھا محسوس کرتا ہوگا۔