گوگی کرپشن نیٹ ورک کیسے کام کرتا تھا؟ سلیم بخاری نے بتادیا

Jan 10, 2024 | 00:09:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی ساتھی فرح گوگی کی جانب سے کی گئی کرپشن کے حوالے سے معروف تجزیہ نگار سلیم بخاری نے 24 نیوز کے شو میں سنسی خیز انکشافات کر دیے۔

سلیم بخاری کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس میں تو تحفے تحائف سامنے آئے لیکن 190 ملین پاؤنڈ کیس میں فرح گوگی کے کردار کی وضاحت کی ضرورت ہے کس طرح سے یہ پورے کا پورا نیٹورک کام کرتا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس تمام اسکینڈل میں سب سے زیادہ پیسہ تقرر و تبادلوں سے اکٹھا کیا گیا جس کی باقاعدہ سہولت کاری اس وقت کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کی کیونکہ یہ سب کچھ ان کی ناک کے نیچے ہورہا تھا اور انہوں نے کارروائی تو دور پوچھنا بھی ضروری نہیں سمجھا۔

یہ بھی پڑھیے: توشہ خانہ اور 190ملین پاؤنڈ ریفرنسز میں عمران خان کی ضمانت درخواستیں مسترد

سلیم بخاری نے اس حوالے سے مزید تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ اس وقت کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی اوز اور آر پی اوز کی پوسٹنگز کی باقاعدہ قیمتیں مقرر تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس دوران پہلے تو ان تقرریوں کو روکا جاتا تھا تاکہ ان کی قیمت بڑھ سکے، اس وقت ڈی سی کی تقرری کیلئے 3 کروڑ جبکہ کمشنر کی تقرری ساڑھے 3 کروڑ میں ہوتی تھی، تقریباً یہی تناسب آر پی اور اور ڈی پی او کی تقرری کیلئے بھی طے تھا اور یہ تقرری صرف چھ ماہ کیلئے دی جاتی تھی۔