نوکری کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری

Jan 10, 2023 | 17:22:PM
  محکمہ آبپاشی، نوکری, خواہشمند ,افراد , خوشخبری
کیپشن: بیروز گار افراد کیلئے خوشخبری(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بیروز گار افراد کیلئے خوشخبری، محکمہ آبپاشی میں کمپیوٹر آپریٹر بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق  محکمہ آبپاشی نے 377 کمپیوٹر آپریٹر بھرتی کرنے کی ریکوزیشن پنجاب پبلک سروس کمیشن کو ارسال کر دی ہے، یہ کمپیوٹر آپریٹر گریڈ 11 میں بھرتی کئے جائیں گے، اس بھرتی سے محکمہ آبپاشی میں آئی ٹی کے شعبہ میں افرادی قوت کی کمی پوری ہو جائے گی،پنجاب پبلک سروس کمیشن کمپیوٹر آپریٹر کی بھرتی کیلئے اخبارات میں جلد ہی اشتہار شائع کروائے گا۔

 دوسری جانب یونیورسٹی آف ایجوکیشن نے  بھی اپنے 39 ہزار طلبہ کیلئے 500 نئے لیکچرارز بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا، کنٹریکچوئل لیکچرار یونیورسٹی کے 9 کیمپسز اور 5 اضلاع میں بھرتی کیے جائیں گے۔

لیکچرار کی بھرتی سپرنگ سمسٹر 2023 کیلئے کی جائے گی، یونیورسٹی انتظامیہ نے لیکچرار کی تعلیمی قابلیت ایم ایس اور ایم فل مقرر کی ہے، خواہشمند لیکچرار اپنی درخواستیں 13 جنوری تک آن لائن جمع کرا سکتے ہیں، شارٹ لسٹڈ امیدواروں کو انٹرویو کیلئے بلایا جائے گا۔