ترک اداکارہ کی بولڈ ویڈیو ۔۔ انٹرنیٹ پر دھوم

Jan 10, 2022 | 21:48:PM
ترک، اداکارہ ، بورجو، کیراتلی
کیپشن: ترک اداکارہ  بورجو کیراتلی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز)ترک ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی ‘میں گوکچہ خاتون کا کردار ادا کرکےشہرت پانے والی ترک اداکارہ بورجو کیراتلی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک اور ایسی بولڈ ویڈیو پوسٹ کر دی جس سے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ارطغرل غازی میں گوکچہ خاتون کا کردار نبھانے والی بورجو کیراتلی نے انسٹاگرام میں شئیر کردہ ویڈیو میں سیاہ رنگ کا ’سٹریپ لیس‘ لباس پہن رکھا ہے۔بورجو کیراتلی کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جسے اب تک 10لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ اس سے قبل اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر نئے سال کے موقع پر ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس میں 2021ء کو خدا حافظ کہا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق ارطغرل غازی سے شہرت پانے کے بعدبورجو کیراتلی کی انسٹاگرام پر مقبولیت بھی تیزی سے بڑھی ہے جہاں اب تک انہیں 45لاکھ سے لوگ فالو کر چکے ہیں۔ترک اداکارہ کے چاہنے والے ان کی ویڈیوز اور تصاویر کو خوب پسند کرتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: لاک ووڈ نے سلمان خان کو لاک کرلیا۔۔۔ کیوں کہا  ’ویری نائس گائے‘۔۔کچھ تو دال میں کالا ہے