مری میں پھنسے سیاحوں کو ایک اور سہولت مل گئی 

Jan 10, 2022 | 11:10:AM
مری ، مفت کالز
کیپشن: مری میں برفباری کےمناظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مری اور گلیات میں پھنسے سیاحوں کو پی ٹی اے نے مفت آن نیٹ کالز کی سہولت دے دی۔
تفصیلات کےمطابق مری اور گلیات کے علاقوں میں پھنسے ہوئے صارفین کو زیرو بیلنس ہونے پر اپنے نیٹ ورک کے نمبروں پرمفت کالوں کی سہولت فراہم کردی گئی۔ پی ٹی اے حکام کے مطابق، صارفین مزید معلومات کے لیے اپنے متعلقہ آپریٹرز سے رابطہ کر سکتے ہیں۔تمام ٹیلی کام آپریٹروں کو صارفین کو بلاتعطل خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ بجلی نہ ہونے کی صورت میں بھی متبادل انتظامات کئے جائیں ۔
یہ بھی پڑھیں: سردی یا کاربن مونو آکسائیڈ ۔۔اموات کیسے ہوئیں۔۔ماہرین نے وجہ اور بچاﺅ کا طریقہ بتادبا