سردی یا کاربن مونو آکسائیڈ ۔۔اموات کیسے ہوئیں۔۔ماہرین نے وجہ اور بچاﺅ کا طریقہ بتادبا

Jan 09, 2022 | 21:06:PM
گاڑی ۔انجن۔سائلنسر۔گیس۔شیشہ۔صاف
کیپشن: برف باری میں پھنسی گاڑی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (نیوز ایجنسی)ماہرین کے مطابق گاڑی کا انجن آن ہو اور اس کا ایگزاسٹ سائیلنسر پائپ برف میں دھنسا ہو تو یہ گیس باہر جانے کے بجائے گاڑی کے اندر جمع ہوجاتی ہے۔ ماہرین کے مطابق مری میں سیاحوں کی ا موات کی وجہ سردی نہیں بلکہ کاربن مونو آکسائیڈ تھی ۔ یہ بو کے بغیر گیس ہوتی ہے، اس لئے اس کا پتا نہیں چلتا، پہلے انسان چند منٹوں میں بے ہوش ہوتا ہے اور پھر اس کی موت واقع ہوجاتی ہے۔ماہرین کے مطابق گاڑی برف میں پھنس جائے اور انجن چل رہا ہو تو کھڑکی کا شیشہ تھوڑا سا کھلا رکھیں، گاڑی کے سائیلنسر سے برف صاف کرتے رہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔مری میں تمام شاہراہیں کلیئر۔ پاک فوج کی تصدیق۔۔24گھنٹوں کیلئے مری جانے پر پابندی ۔۔شیخ رشید
 واضح رہے کہ مری میں رات بھر برفانی طوفان میں رہنے والے کئی افراد محفوظ بھی رہے ۔ تفصیلات کےمطابق مری کی شدید برف باری کے دوران کار میں دو نوجوان محفوظ رہے، جنہوںنے بتایاکہ برفانی طوفان شدید تھا، رات بھر کوئی بھی مدد کو نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ وہ کار میں موجود ہونے کے باوجود شاید اس لئے بچ گئے کیونکہ وہ بار بار گاڑی کے شیشے نیچے کرتے رہے ۔
یہ بھی پڑھیں۔سانحہ مری میں نااہلی کس کی؟ تحقیقاتی رپورٹ میں بڑے انکشافات!