مری میں تمام شاہراہیں کلیئر۔ پاک فوج کی تصدیق۔۔24گھنٹوں کیلئے مری جانے پر پابندی ۔۔شیخ رشید

Jan 09, 2022 | 20:33:PM
برفباری۔سڑکیں۔صاف۔تصدیق۔جوان۔آئی ایس پی آر
کیپشن: پاک فوج کے جوان امدادی کاموں میں مصروف ہیں (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاک فوج نے مری میں تمام اہم شاہراہوں کے کلیئر ہونے کی تصدیق کردی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے اعلامیہ کے مطابق مری میں تمام اہم شاہراہیں کلیئر کردی گئیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق کلڈنہ باڑیاں روڈ کو بھی کلیئرکر دیا گیا، آرمی انجینئرز اب رابطہ سڑکوں پر توجہ دے رہے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ریلیف کیمپس اور طبی سہولیات کی فراہمی جاری ہے، آرمی ٹرانسپورٹ کے ذریعے پھنسے سیاحوں کو راولپنڈی اور اسلام آباد منتقل کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔دریائے چناب میں سیلاب۔۔ انتباہ جاری
 ادھر چیئر مین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے بھی کہاہے کہ مری کی مرکزی شاہراہوں سے برف کو ہٹا دیا گیا تاہم بھاری برف باری کی وجہ سے سڑکوں پر پھسلن اور دونوں اطراف برف تاحال موجود ہے۔ انہوں نے کہاکہ گاڑیوں کے پھسلنے کے واقعات کے علاوہ پیدل افراد کے زخمی ہونے کا اندیشہ ہے ،عوام سے التماس ہے کہ مری جانے سے فی الوقت گریز کرتے ہوئے انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کی ہدایات پر لازمی عملدرآمد کریں۔
 دریں اثنا وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ایک بیان میں کہاہے کہ سیاحوں کیلئے اسلام آباد کے راستے مری اور گلیات جانے کےلئے پابندی مزید چوبیس گھنٹے برقراررہے گی۔ مری اور ملحقہ علاقے کے رہائشیوں کو صرف شناختی کارڈز دکھا کر گزرنے کی اجازت دی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ مری اور گلیات کی صورت حال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں،سیاحوں کے لئے مری اور گلیات جانے کا فیصلہ صورت حال دیکھ کرلیا جائیگا۔ 
یہ بھی پڑھیں۔سانحہ مری میں نااہلی کس کی؟ تحقیقاتی رپورٹ میں بڑے انکشافات!