کوروناکے وار جاری،مزید 46 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

Jan 10, 2021 | 10:19:AM
کوروناکے وار جاری،مزید 46 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک بھرمیں کورونا کے مزید 46 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکی جانب سے اعداد وشمار کے مطابق ملک بھرمیں اب تک 10 ہزار644 اموات ہوئیں جبکہ اب تک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 02 ہزار 416 ہوگئی۔ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 56 ہزار 969 ہے اورفعال کیسوں کی تعداد 34 ہزار 803 ہے۔

  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار410 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جبکہ ملک بھرمیں اب تک 70 لاکھ 88 ہزار 014 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔این سی اوسی کے مطابق سندھ میں 2 لاکھ 25 ہزار509، پنجاب ایک لاکھ 44 ہزار 909 ، خیبرپختونخوا 61 ہزار 148، بلوچستان میں 18 ہزار373 کیسز، ‏اسلام آباد 39 ہزار 120، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 879 کیسز ، آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہزار478 ہوگئی۔