26نومبر احتجاج کیس؛ غیر حاضری پر علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے میں غیرحاضری پر علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
سماعت کےدوران علیمہ خان اور انکے وکیل عدالت پیش نہیں ہوئے۔
غیرحاضری پرعلیمہ خان کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتےہوئے عدالت نے قراردیاکہ ملزمہ کی غیر حاضری کا نہ کوئی جواز ہےنہ ہی استثنیٰ۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کے نئے ریٹس نے دکانداروں کو ہلا دیا
عدالت میں اسپیشل پراسیکیوٹرظہیرشاہ ٹیم کےہمراہ پیش ہوئے،پراسیکیوٹر نےاین سی سی آئی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سلمان نیاز کو گواہان کی فہرست میں شامل کرنے کی درخواست دی تھی۔
جسےمنظورکرلیا گیا، کیس کی مزید سماعت ایک روز کیلئے مؤخر کردی گئی ۔