عمران خان کاحق ہے کہ ان کافیئرٹرائل ہو: فیصل چودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے وکیل فیصل چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا حق ہے کہ ان کا فیئر ٹرائیل ہو،ان کو فیئر ٹرائل کا کوئی حق نہیں دیا جارہا،ہم آئین اور قانون کے تحت فیئر ٹرائل چاہتے ہیں۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج جھوٹے کیسز کے سلسلے میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی ،ہم نے بانی پی ٹی آئی کی طرف سے انہیں کھلی عدالت میں پیش کرنے کی درخواست دائر کی ہے،عوام کو اوپن جیل ٹرائل میں نہیں اجازت دی جاتی،اڈیالہ جیل کے اندر کنٹرولڈ ماحول میں ٹرائل کیا جارہا ہے،ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں اور وکلاء میں پک اینڈ چوز کیا جاتا ہے،وکلاء کی فائلیں سکین کرکے انکی فائلیں کہیں اور بھیجا جاتا ہے،میڈیا پر بانی کا نام لینے پر پابندی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی اور بشری بی بی سیاسی عداوت کا نشانہ بنائے جارہے ہیں،ہم عالمی میڈیا سے بھی مخاطب ہیں بانی کو اوپن ٹرائل کا حق نہیں دیا جارہا،بانی کو فیئر ٹرائل کا کوئی حق نہیں دیا جارہا،ہم آئین اور قانون کے تحت فیئر ٹرائل چاہتے ہیں،ہم ہیومن رائٹ فورسز سے بھی مخاطب ہیں بانی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
وکیل بانی پی ٹی اٗٓئی کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا دوسرا خط اسلئے لکھا کیونکہ ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں بچا ہے،26ویں ترمیم کے بعد عدالتوں کو کنٹرول کیا جارہا ہے،بانی نے کہا ہے پاکستان رول آف لاء انڈیکس پر 140 ویں نمبر پر ہے،بانی نے کہا ہے وہ ملک کہ بہتری کیلئے بات کرتے رہیں گے،بانی نے کہا خط کے مندرجات بہت اہم ہیں ان پر نظر ثانی کی جانی چاہیئے،بانی نے کہا عوام اور فوج کے مابین فاصلے بڑھ رہے ہیں،بانی نے کہا دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کیلئے عوام اور فوج کا ایک ساتھ ہونا ضروری ہے۔
فیصل چودھری کا مزید کہنا تھاکہ بانی نے کہا ہے جمہوریت ختم ہے، عدلیہ کنٹرول ہے ہمیں احتجاج نہیں کرنے دیا جارہا،بانی نے کہا ہے خط لکھنے کا مقصد اہم معاملات کی طرف توجہ دلانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانیPTI کاکہنا ہےاپنے کیسز کا سامنا انہی ججز کے سامنے کرونگا،علیمہ خان