پی پی 218 ملتان ؛لیگی امیدوار سلمان نعیم کی جیت چیلنج , دوبارہ گنتی کی درخواست

Feb 10, 2024 | 19:39:PM
پی پی 218 ملتان ؛لیگی امیدوار سلمان نعیم کی جیت چیلنج , دوبارہ گنتی کی درخواست
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران مہر) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 218 ملتان سے لیگی امیدوار سلمان نعیم کی جیت چیلنج کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ظہور بھٹہ نے آر او کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دے دی ۔

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 218 ملتان کے ابتدائی نتائج کے مطابق لیگی امیدوار سلمان نعیم نے ظہور بھٹہ کو 4 ہزار 287 ووٹوں سے شکست دی تھی ,آر او پی پی 218 نے 13 ہزار 698 ووٹ خارج کرتے ہوئے لیگی امیدوار سلمان نعیم کو کامیاب قرار دیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ظہور بھٹہ کا کہنا ہے کہ  ہمارے پاس تمام پولنگ سٹیشنز کے فارم 45 موجود ہے جس کے مطابق ہم بھاری لیڈ سے جیت چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس حلقےسے ن لیگ کےامیدوار محمد سلمان نعیم نے 45914 ووٹ لے  کر کامیات ہوئے جبکہ آزادامیدوار  ظہور احمد 41627 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھے ۔

یہ بھی پڑھیں ؛    پی پی  173 لاہور ، لیگی رہنما میاں مرغوب احمد کی کامیابی بھی چیلنج