ڈی آئی خان: دہشتگردوں کا پولیس موبائل پر حملہ،ایس ایچ او شہید ،3دہشتگرد ہلاک 

Feb 10, 2024 | 13:31:PM
خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر دہشتگردوں کے حملےکے نتیجے میں ایس ایچ او شہید جبکہ 3دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر دہشتگردوں کے حملےکے نتیجے میں ایس ایچ او شہید جبکہ 3دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق درازندہ مورگا میں پولیس موبائل پر دہشتگردوں کے حملے میں ایس ایچ او شہید ہوگیا جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں 3دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان :سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ  فائرنگ سے زخمی

خیال رہے کہ 5 فروری کو ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن میں واقع تھانہ چودہواں پر دہشتگردوں  کے حملے میں پولیس کے 10جوان شہید ہوگئے تھے۔