سوات: شدید برفباری سے رابطہ سڑکیں بند، لوگوں کو مشکلات کا سامنا

Feb 10, 2023 | 18:19:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سوات میں شدید برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں،جس سے لوگوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق شدید برفباری سے تحصیل بحرین میں اسریت، گوریت، کالام آبشار، بوڈھی کمر، جاہی کمال میں سڑکیں بندہو گئیں، سڑکیں بند ہونے سے سیاح اور مقامی لوگ گاڑیوں میں پھنس گئے،سڑکیں بند ہونے سے مقامی لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔
مقامی لوگ خود اپنی مدد آپ کے تحت امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں،ضلع انتظامیہ بحرین غائب ہونے پر لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ،پاکستان میں مزید مہنگاہو گیا