مگرمچھ 6 سال قید سے رہا۔۔

Feb 10, 2022 | 23:55:PM
مگر مچھ۔ٹائر۔انڈونیشیا۔اعلان۔انعام
کیپشن: ٹائرمیں پھنسا مگر مچھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)انڈونیشیا میں ایک مگرمچھ کو 6 سال بعد گردن میں پھنسے ٹائر سے آزادی مل گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کے ایک جزیرے میں 13 فٹ سے زائد لمبے مگر مچھ کے گلے میں چھ سال قبل ایک ٹائر پھنس گیا۔
، جانوروں سے متعلق تنظیموں اور مقامی افراد نے متعدد بار مگر مچھ کے گلے سے ٹائر نکالنے کی کوششیں کیں لیکن ناکام رہے۔مقامی لوگوں میں ہار والا کے نام سے مشہور مگرمچھ کے گلے سے ٹائر نکالنے کیلئے انتظامیہ نے انعام کا اعلان بھی کیا تھا لیکن کوئی ٹائر نہیں نکال سکا۔ہر بار جال سے بچ نکلنے والا مگرمچھ بالآخر جال میں پھنس گیا جس کی گردن سے ٹائر نکال کر واپس دریا میں چھوڑ دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں۔مادھوری ڈکشٹ کا نیا انداز، دی فیم گیم کا ٹریلر ضرور دیکھیں