اوہ مائی گاڈ۔وسیم آپ نے بتایا ہی نہیں۔شنیرا حیران 

Feb 10, 2022 | 22:18:PM
ٹک ٹاک۔وسیم ۔شنیرا۔اوہ مائی گاڈ۔سٹنٹ
کیپشن:  وسیم اکرم اور شنیرا (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے شوہر کے ٹک ٹاک جوائن کرنے پر حیرت کا اظہار کیا۔شنیرا نے لکھا کہ اوہ مائی گاڈ آپ نے مجھے بتایا بھی نہیں۔شنیرا نے اپنے ایک دوسرے کمنٹ میں مزید لکھا کہ وہ وسیم اکرم کا اکاؤنٹ مکمل طور پر فولو کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ وسیم اکرم نے ٹک ٹاک پر اپنی پہلی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے خطرناک سٹنٹ کرتی ایک لڑکی کو دکھایا ہے ۔اس کے بعد وسیم کہتے ہیں کہ زبر دست لگ رہی ہے نا لیکن ایسا سٹنٹ اعلیٰ تربیت یافتہ افراد ہی کرتے ہیں اور اگر آپ تربیت یافتہ نہیں تو ایسا کرنے سے پہلے غور کرنا چاہئے کیونکہ ہمیں آپ سے پیا ر ہے۔ 
یہ بھی پڑھیں۔مجھے بیوی سے ملنا ہے ،مردہ قیدی پوسٹ مارٹم سے قبل اچانک اٹھ کھڑا ہوا