اداکارہ دشا پاٹنی کی مختصر لباس میں تازہ تصاویر ، ٹائیگر شیراف نے کیا لکھ دیا ؟

Feb 10, 2022 | 20:14:PM
 اداکارہ ،دشا پاٹنی ٹائیگر ،شیراف ،
کیپشن:  اداکارہ دشا پاٹنی اور ٹائیگر شیراف (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ دشا پاٹنی کو اداکاری کے علاوہ سیر و تفریح کا بھی کافی شوق ہے ۔ وہ اکثر سوشل میڈیا پر چھٹیوں کی اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ اداکارہ کو  مختصر لباس پہن کر تصاویر کھینچوانے کا کافی شوق ہے ، جنہیں وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مداحوں کیلئے شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ اب اداکارہ کی تازہ تصاویر نے نیٹ استعمال کرنیوالوں کا دھیان کھینچا ہے ، جس میں وہ نہانےکا لباس پہن کر انتہائی بولڈ پوز دے رہی ہیں ۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ دشا پاٹنی نے کچھ ہی گھنٹے پہلے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ مختصر لباس پہنے کافی بولڈ نظر آرہی ہیں ۔ تصویر پر دس لاکھ سے زیادہ لائیکس آچکے ہیں ۔ اداکارہ کے رومرڈ بوائے فرینڈ ٹائیگر شیراف بھی تصویر کو لائیک کئے بغیر نہیں رہ سکے ۔ دشا پاٹنی کی یہ تصویر ان کے چھٹیوں کی ہے ، جہاں وہ آرام دہ جگہ میں بیٹھی خوبصورت لک دے رہی ہیں۔ سلیبریٹیز کے ساتھ ساتھ نیٹ استعمال کرنے والے بھی اداکارہ کی خوبصورت اداؤں کے دیوانے ہیں ۔ دشا پاٹنی فٹنس کو لے کر بھی کافی بیدار رہتی ہیں ۔ وہ اپنے ورک آوٹ کے ویڈیوز کے علاوہ اپنے فائٹنگ اسکلز بھی دکھاتی رہتی ہیں ۔ 

یاد رہے کہ دشا پاٹنی نے فلم’’ ایم ایس دھونی : دی انٹولڈ اسٹوری‘‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا ، جس میں وہ سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ نظر آئی تیں ۔ اس کے بعد وہ باغی 2، بھارت ، ملنگ اور رادھے : یوور موسٹ وانٹیڈ بھائی جیسی فلموں میں آئی تھیں ۔دشا پاٹنی اس سال کئی پروجیکٹس پر کام کررہی ہیں ۔ اداکارہ جلد ہی بڑے پردے پر نظر آنے والی ہیں ۔ دشا پاٹنی فلم ایک ویلن 2 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ ایکشن ڈراما یودھا میں بھی نظر آئیں گی ۔
یہ بھی پڑھیں:آسکر ایوارڈ تقریب کا انعقاد27 مارچ کو،اس میں کیا نیا ہوگا ۔؟۔ جانئے