اب عوامی مارچ ہو گا۔۔ اسلام آباد پہنچ کر حساب لینگے۔۔ بلاول بھٹو

Feb 10, 2022 | 16:04:PM
اب عوامی مارچ ہو گا اسلام آباد پہنچ کر حساب لینگے
کیپشن: بلاول بھٹو فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ملک پر مسلط کٹھ پتلی حکمرانوں سے ہر صورت جان چھڑانا ہے، حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے  عوام کا برا حال ہے، اب عوامی مارچ ہوگا، اسلام آباد پہنچ کر حساب لیں گے۔

چیئرمین  پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سلیکٹڈ اور نالائق حکومت کیخلاف اعلان جنگ کیا، ہم نے یہ جنگ مل کر لڑنی ہے، ہم نے اس کٹھ پتلی نظام کا خاتمہ کرنا ہے، پٹرول و گیس بحران کیخلاف پیپلزپارٹی نے احتجاج کیا۔

پیپلزپارٹی نے یوریا بحران کیخلاف ٹریکٹر مارچ کیا، آج کسان کا مسئلہ کل ہر پاکستانی کیلئے فوڈسکیورٹی کا مسئلہ ہوگا۔ ملک میں زرعی بحران پیدا ہوا ہے، حکومت کسانوں کا معاشی قتل کر رہی ہے، پیپلزپارٹی عوام کی جماعت ہے، عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، آج مہنگائی عروج پر ہے تو ہم کل تک انتظار کیسے کرسکتے ہیں ؟

بلاول بھٹو نے کہا کہ اس نالائق کا بندوبست کرنے تک ہم چین سے نہیں بیٹھ سکتے، ہم اسلام آباد پہنچیں گے اور وزیراعظم سے حساب لیں گے، موجودہ حکومت کی نااہلی بےنقاب کریں گے، ہمیں حکومت کیخلاف عدم اعتماد مہم چلانی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:ہائیکورٹ نے پاسپورٹ بلیک لسٹ کرنے کا قانون کالعدم قرار دیدیا

چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ حکومت تبدیلی کے نام پر تباہی کر رہی ہے، عمران خان ہمیں اور ہمارے مخالف کو بھی چور چور کہتے تھے، آصف زرداری اور میں بھی موجود ہوں، پکڑ سکتے ہو تو پکڑلو، جس جس پر جھوٹا الزام لگایا وہ سب باعزت بری ہوئے، تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن خان صاحب کی حکومت نے کی۔
 یہ بھی پڑھیں:عامر لیاقت کی تیسری شادی ۔۔نئی دلہن کیساتھ ویڈیو وائرل کر دی