سر میں کیل ٹھونکنے کا معاملہ۔۔خاتون کے شوہر نے ایسی بات کہی کہ سب دنگ رہ گئے

Feb 10, 2022 | 15:29:PM
 صوبہ خیبر پختونخوا ، پشاور، خاتون ، شوہر ، جنات ، ڈاکٹر،سوشل میڈیا
کیپشن:  متاثرہ خاتون(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالخلافہ پشاور میں خاتون کے سر میں کیل ٹھونکنے نےمعاملہ نے نیا رخ اختیار کر لیا، خاتون کے شوہر نے   کیل ٹھونکنے کی ذمہ داری جنات پر ڈال دی ،بیوی کو متعدد بار ڈاکٹر کے پاس لے کر گیا لیکن مسئلہ جنات کا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون کے شوہر صابر کا کہناہے  کہ اس کی بیوی کے سر میں کیل جنات نے ٹھوکا ، شوہر نے بتایا کہ  میں گھر پر موجود نہیں تھا جب آیا تو بیوی کے سر میں کیل تھی، اس سے پہلے بھی جنات نے تیسری منزل سے میری اہلیہ کو نیچے پھینک دیا تھا۔صابر نے کہا کہ  بیوی نفسیاتی مریضہ ہے ، جس کا علاج  کسی پیر یا عامل سے نہیں ، ڈاکٹرزسے کرارہے ہیں۔

 قبل ازیں سی سی پی او پشاور عباس احسن نے تحقیقات میں پیشرفت کے حوالے سے بتایا  کہ ہسپتال ریکارڈ میں متاثرہ خاتون کا نام باز گل درج ہے جبکہ وہ ہسپتال میں درج ایڈریس پر موجود نہیں ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق خاتون کے دو بیٹے اور  ایک بیٹی ہے  جن کی عمریں بالترتیب 9 ، 3 اور 2 سال ہیں۔

خیال رہے کہ دو روز قبل پشاور سے خبر سامنے آئی تھی کہ مبینہ طور پر  بیٹے کی خواہش رکھنے والی خاتون کے سر میں جعلی پیر نے کیل ٹھونک دی اور دعوی کیا کہ ایسا کرنے سے اس کے ہاں بیٹا پیدا ہو گا ، خاتون کی تصاویر  سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے جعلی پیر کیخلاف کاروائی شروع کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:   سالی کے پیار میں پاگل شوہر نے بیوی کو مروا دیا۔۔قاتل کا لاش کیساتھ ایسا فعل کہ انسانیت بھی کانپ اٹھے