صارفین مہنگی بجلی کی قیمت تا حال ادا کر رہے ہیں:گوہر اعجاز

Dec 10, 2025 | 14:17:PM
صارفین مہنگی بجلی کی قیمت تا حال ادا کر رہے ہیں:گوہر اعجاز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24  نیوز )سابق نگران وفاقی وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے مہنگے پاور پلانٹس کا معاملہ اٹھا دیا ۔

  گوہر اعجاز نے کہا کہ حکومت نے مہنگے ونڈ اور کول پاور پلانٹس کے ساتھ دوبارہ مذاکرات شروع نہیں کیے ،پوری قوم مہنگے متبادل بجلی معاہدوں کی قیمت چکا رہی ہے جبکہ سستے تھرمل پاور پلانٹس سے بجلی پیدا نہیں کی جا رہی۔

چیئرمین ایکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ گوہر اعجاز نے مہنگے پاور پلانٹس کے معاہدوں پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کے مہنگے معاہدوں پر تاحال عملدرآمد جاری ہے۔

 گوہر اعجاز نے کہا کہ صارفین مہنگی بجلی کی قیمت تا حال ادا کر رہے ہیں، ونڈ اور سولر پاور پلانٹس کا ٹیرف 20 سے 47 روپے تک ہے ۔

 یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت مزید گر گئی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا ؟

دوسری جانب تھرمل پاور پلانٹس سے انتہائی کم بجلی پیدا کی جا رہی ہے جبکہ تھرمل پاور پلانٹس کا نرخ 11 سے 18 روپے فی یونٹ ہے ونڈ پاور پلانٹس اور تھرمل پاور پلانٹس کے ٹیرف میں بڑا فرق ہے ۔

متبادل توانائی کے معاہدوں سے مہنگی بجلی پیدا کی جا رہی ہے سستے پاور پلانٹس سے انتہائی معمولی بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔

 گوہر اعجاز نے کہا کہ حکومت نے مہنگے ونڈ اور کول پاور پلانٹس کے ساتھ دوبارہ مذاکرات شروع نہیں کیے پوری قوم مہنگے متبادل بجلی معاہدوں کی قیمت چکا رہی ہے سستے تھرمل پاور پلانٹس سے بجلی پیدا نہیں کی جا رہی۔

 گوہر اعجاز نے کہا کہ غیر حقیقی ٹیرف اسٹرکچر کے باعث صنعتوں پر کراس سبسڈی کا بوجھ ڈالا جا رہا ہے سیاسی سمجھوتے معاشی حقائق پر غلبہ پا رہے ہیں۔

 حکومت فوری طور پر مہنگے بجلی کے معاہدوں پر مذاکرات شروع کرے معاشی میرٹ کی بنیاد پر ٹیرف اسٹرکچر جاری کیا جائے حکومتی لا پرواہی کی وجہ سے صنعتیں بند ہو رہی ہیں، ملکی معاشی ترقی کی رفتار آگے نہیں بڑھ رہی۔