بہترین حکومتی معاشی پالیسی کے اثرات،جی ڈی پی گروتھ میں اضافہ،اے ڈی بی کی رپورٹ جاری

Dec 10, 2025 | 11:44:AM
بہترین حکومتی معاشی پالیسی کے اثرات،جی ڈی پی گروتھ میں اضافہ،اے ڈی بی کی رپورٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک ) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔

اے ڈی بی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ 2025 کیلئے 2.7 فیصد سے بڑھا کر 3.0 کر دی گئی، گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں گروتھ ریٹ 5.7 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں تیزی آئی، رواں مالی سال میں بھی مضبوط بہتری متوقع ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:عرفان صدیقی کےبیٹے  کوبڑا عہدہ مل گیا

 26-2025 کی گروتھ میں بھی بہتری اور کاروباری ماحول سازگارقرار دیا گیا، جون 2025 کے سیلاب کے باوجود معاشی رفتار برقرار رہی۔

اے ڈی بی رپورٹ کے مطابق پرائیویٹ سیکٹر کریڈٹ اور کھپت میں اضافہ گروتھ کا باعث بنا، سرمایہ کاری اور انڈسٹری میں ریکوری سے ترقی کا رجحان جاری ہے، بیرونی طلب کمزور، تجارت میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔