ابرار احمد نے ایک اور تاریخی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

Dec 10, 2022 | 17:56:PM
ابرار احمد نے ایک اور تاریخی ریکارڈ اپنے نام کرلیا
کیپشن: ابرار احمد
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ابرار احمد اپنے ڈیبیوٹیسٹ میچ میں 10 وکٹیں لینے والے دوسرے پاکستانی بولر بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کرنے والے ابرار احمد نے پہلی اننگز میں 7 وکٹیں لے کر نئی تاریخ رقم کی تھی۔ابرار احمد کی جانب سے بہترین بولنگ کا سلسلہ دوسری اننگز میں بھی جاری رہا، اب تک مجموعی طور پر 3 وکٹیں لے چکے ہیں.

اس طرح ابرار احمد پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں 10 یا اس سے زیادہ وکٹیں لینے والے 18ویں جب کہ پاکستان کے دوسرے بولر بن گئے ہیں۔پہلی ٹیسٹ میں 10 یا اس سے زیادہ وکٹیں لینے والوں میں عمران خان، عبدالقادر، وسیم اکرم یا وقار یونس کا نام نہیں، یہ ریکارڈ ابرار سے پہلے محمد زاہد کے پاس تھا جنہوں نے 1996 میں نیوزی لینڈ کے خلاف راولپنڈی میں پہلی اننگز میں 4 جب کہ دوسری اننگز میں 7 وکٹیں لی تھیں ۔