سوار محمد حسین شہید  کا  آج 49 واں یوم شہادت،  پاک فوج کا زبردست خراج عقیدت

Dec 10, 2020 | 09:39:AM
سوار محمد حسین شہید  کا  آج 49 واں یوم شہادت،  پاک فوج کا زبردست خراج عقیدت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قوم کے بہادر سپوت سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کا آج 49 واں یوم شہادت منایا جارہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ ڈائریکٹر جنرل میجرجنرل بابر افتخار نے سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔پاک فوج کے سوارمحمد حسین نشان حیدر 1971 میں ظفر وال شکر گڑھ سیکٹر میں لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔ ڈی جی آئی ایس پی ار میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق سوار محمد حسین شہید نشان حیدر نے تن تنہا 19 بھارتی ٹینکوں کو تباہ کیا تھا اور دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا۔ قوم کے بہادر سپوت سوار محمد حسین شہید کو سلام۔

واضح رہے کہ سوار محمد حسین شہید 18 جون 1949 کو پنجاب کے علاقے گوجرخان کے قریب ڈھوک پیر بخش میں پیدا ہوئے۔