عمران خان سے ملاقات کیلئے 6 ناموں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھجوا دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشر ف خان)راولپنڈی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا دن ، 6 ناموں کی فہرست پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ نے جیل حکام کو بھجوا دی ہے۔

ملاقات کی فہرست میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان،سلمان اکرم راجہ،عبدالسلام آغا کے نام شامل ہیں، سردار مصروف خان ،زاہد بشیرڈار اور سردار عادل نوار کا نام بھی ملاقات کی فہرست میں شامل ہے ۔
ملاقات کی فہرست میں شامل وکلا کل ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آئیں گے ، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور بشرا بی بی کی فیملی کا بھی اڈیالہ جیل آنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم شہبا زشریف کی ایف بی آر اصلاحات پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت