مکہ معاہدہ پاکستان۔سعودی عرب معاہدے کی توسیع!مسلم اُمہ کیلئےباعث تقویت ہے؛وزیراعظم

Aug 10, 2026 | 19:26:PM
مکہ معاہدہ پاکستان۔سعودی عرب معاہدے کی توسیع!مسلم اُمہ کیلئےباعث تقویت ہے؛وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مکہ معاہدہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے کی توسیع ہے،پوری مسلم اُمہ کیلئے یہ معاہدہ باعث تقویت ہے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف نےکابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مکہ میں سعودی عرب، پاکستان اور ترکیے کے درمیان دفاعی معاہدہ ہوا،اس سے پہلے سعودی عرب کے ساتھ بھی ہمارا دفاعی معاہدہ ہوا تھا،ترکیے کے ساتھ ہمارےدہائیوں پرانے تعلقات ہیں،دفاعی معاہدے پر فیلڈمارشل سید عاصم منیر کو خصوصی طورپر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ 

ان کاکہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے مسلم لیگ ن کو منتخب کیا ہے،آزاد کشمیر میں دوبارہ ترقی و خوشحالی کا سفر شروع ہوگا،آزادکشمیر کے عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے،آزادکشمیر میں بد امنی پھیلانے والے اغیار کے منصوبے پر عمل پیرا ہیں،کالعدم ایکشن کمیٹی کی ضدنے معاملات خراب کئے،یہ لوگ خرابی کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

 وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے بہادرسپوتوں نے عظیم قربانیاں دی ہیں،ہنگو، سوات اوردیگرعلاقوں میں سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے جام شہادت نوش کیا،انہوں نے میجرحافظ احسان الہٰی، کیپٹن حمزہ اکرم، ڈی ایس پی دیارخان سمیت تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کابینہ اجلاس میں شہدا کی بلندی درجات کے لئے دعاکی۔  

یہ بھی پڑھیں :  آزاد کشمیر انتخابات : غیر سرکاری ، غیرحتمی نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری