فٹبال سڑک پر آنے سے گاڑیوں کی ٹکر، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)یوراگوئے میں سیکنڈ ڈویژن کے ایک فٹبال میچ کے دوران گیند سڑک پر حادثے کا سبب بن گئی۔
تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز مونٹی ویڈیو میں یوراگوئے مونٹی ویڈیو اور پیسینڈو کے درمیان میچ جاری تھا۔
میچ میں اس وقت عجیب صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک زوردار شاٹ کے بعد گیند سٹیڈیم سے باہر نکل کر ساتھ گزرتی شاہراہ پر جا گری اور حادثے کا سبب بن گئی۔
In Uruguay, a soccer ball flew off the field and onto a nearby road, causing a car crash. pic.twitter.com/V4NpfbS5DL
— Breaking911 (@Breaking911) August 9, 2026
واقعہ کچھ یوں ہوا کہ ایک کھلاڑی نے گیند کو اتنی زور سے مارا کہ وہ میدان سے نکل کر سڑک پر جا پہنچی۔
گیند کو دیکھ کر ایک گاڑی کے ڈرائیور نے اچانک بریک لگائی جس کے نتیجے میں پیچھے سے آنے والی گاڑی اس سے ٹکرا گئی۔
پارکے اے این سی اے پی اسٹیڈیم میں پیش آنے والا یہ منظر میچ کی براہِ راست نشریات میں بھی محفوظ ہوگیا اور بعد ازاں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا۔