پنجاب پولیس میں اکھاڑ پچھاڑ،14 ڈی ایس پیز تبدیل

Aug 10, 2026 | 11:35:AM
پنجاب پولیس میں اکھاڑ پچھاڑ،14 ڈی ایس پیز تبدیل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)آئی جی پنجاب عبدالکریم نے پنجاب پولیس میں 14 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے کر دیے۔

جاری احکامات کے مطابق منصور احمد کو ڈی ایس پی سیون کلب سیکیورٹی ڈویژن لاہور، شہزاد اصغر کو ڈی ایس پی پریزن سیکیورٹی لاہور اور اظہر حسین کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر راجن پور تعینات کر دیا گیا۔

شاہد محمود کو ڈی ایس پی سی آئی اے گجرات، محمد عبدالحی کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ڈی جی خان، آصف سعید کو ڈی ایس پی لیگل خانیوال جبکہ محمد افضل کو ریجنل ٹریفک افسر ملتان تعینات کیا گیا ہے۔

جعفر رضا کو ڈی ایس پی نیو ملتان، اطہر نوید کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر بہاولپور، ارشد علی کو ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس وہاڑی اور احسان سلیم کو ٹریفک افسر ماڈل ٹاؤن تعینات کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا 12 اگست کو ’ویژن پاکستان 2047‘ لانچ کرنے کا فیصلہ

اسی طرح لیاقت علی کو ڈی ایس پی وی آئی پی سیکیورٹی سپیشل برانچ لاہور، طاہر انیس کو ڈی ایس پی سیف سٹیز اتھارٹی آپریشنز اور محمد زیارت کو ڈی ایس پی دریا خان، بھکر تعینات کر دیا گیا ہے۔

تقرر و تبادلوں کے باقاعدہ احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔