ایک ساتھ 3 چھٹیاں، شہریوں کیلئے خوشی کی خبر آگئی

Aug 10, 2026 | 11:13:AM
ایک ساتھ 3 چھٹیاں، شہریوں کیلئے خوشی کی خبر آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر)پنجاب اور سندھ حکومتوں نے یومِ آزادی کے موقع پر جمعہ 14 اگست کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (S&GAD) کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق جمعہ 14 اگست کو پنجاب بھر میں عام تعطیل ہوگی، جس کے باعث تمام سرکاری دفاتر اور متعلقہ سرکاری ادارے بند رہیں گے۔

تعطیل کے دوران عوام کو ضروری خدمات کی فراہمی جاری رکھنے کے لیے ایمرجنسی سروسز معمول کے مطابق فعال رہیں گی۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے بھی یومِ آزادی کے موقع پر جمعہ 14 اگست کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن و کوآرڈی نیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر اور ادارے بند رہیں گے، جبکہ بلدیاتی کونسلز اور بااختیار اتھارٹیز میں بھی عام تعطیل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں عید میلاد النبی ﷺ کب؟تاریخ سامنے آگئی

نوٹیفکیشن سیکشن آفیسر سی ٹی سی عقیل حسین ماکو کے دستخط سے جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے یومِ آزادی 14 اگست کو جمعہ کے روز ہوگا  جس کے بعد ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار تعطیلات ہوں گی، اس طرح سرکاری ملازمین کو مسلسل تین روز کی تعطیلات میسر آنے کا امکان ہے۔