پاکستان میں ربیع الاول کا آغاز 15 اگست ، عید میلاد النبیﷺ 26 اگست کو ہونے کا امکان

Aug 10, 2026 | 10:37:AM
پاکستان میں ربیع الاول کا آغاز 15 اگست ، عید میلاد النبیﷺ 26 اگست کو ہونے کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ اسلامی مہینے ربیع الاول 1448 ہجری کا آغاز 15 اگست سے ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 13 اگست کی شام ربیع الاول کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، جس کے باعث یکم ربیع الاول 15 اگست کو ہونے کی توقع ہے، اس حساب سے 12 ربیع الاول بدھ 26 اگست کو ہونے کا امکان ہے۔

تاہم ربیع الاول کے چاند کی رویت اور نئے اسلامی مہینے کے آغاز کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

اگر یہ پیش گوئی درست ثابت ہوتی ہے تو عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 26 اگست کو پاکستان میں عام تعطیل ہوگی۔

اگست میں پاکستان میں مجموعی طور پر 12 تعطیلات متوقع ہیں، جن میں دو وفاقی تعطیلات اور 10 ہفتہ وار تعطیلات شامل ہیں، یوم آزادی 14 اگست جمعہ کو ہوگا، جس کے بعد ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار تعطیلات ہوں گی، یوں شہریوں کو مسلسل تین روزہ تعطیل ملنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایمیننس میں آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے نصاب کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ

متحدہ عرب امارات میں بھی 28 اگست کو عام تعطیل
دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے بھی حضور اکرم ﷺ کے یوم ولادت کی مناسبت سے جمعہ، 28 اگست 2026 کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اماراتی حکومت کے میڈیا آفس نے بتایا کہ یہ تعطیل سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کے ملازمین کے لیے ہوگی۔

ہفتہ اور اتوار کو ہفتہ وار تعطیلات کرنے والے ملازمین کے لیے 28 اگست کی تعطیل کے باعث مسلسل تین روزہ تعطیلات ہوں گی، جو 28 سے 30 اگست تک جاری رہیں گی۔