کاہنہ: کرنٹ لگنے پر 6 سالہ بچہ جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) کاہنہ کے علاقے کرباٹھ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے 6 سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق بچے کی شناخت علی حسن ولد اعظم کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر 6 سال ہے، جو علاقے میں گری ہوئی 11 کے وی بجلی کی تار کی زد میں آ گیا۔
کرنٹ لگنے کے نتیجے میں علی حسن نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی تار ٹوٹ کر نیچے گری ہوئی تھی، جس کے باعث افسوسناک حادثہ پیش آیا۔
مزید پڑھیں:کمسن بچہ بارش کے پانی سے بھرے جوہڑ میں ڈوب کر ہلاک ہو گیا