آزاد کشمیرالیکشن: تیسرے مرحلے کیلئے پنڈال سج گیا،باغ اور حویلی کے4حلقوں میں پولنگ کا آغاز 

Aug 10, 2026 | 08:46:AM
آزاد کشمیرالیکشن: تیسرے مرحلے کیلئے پنڈال سج گیا،باغ اور حویلی کے4حلقوں میں پولنگ کا آغاز 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر وڑائچ)آزاد کشمیر انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے پنڈال سج گیا، ضلع باغ اور حویلی کے چار حلقوں میں پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوگئی جو کہ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ انتخابی حلقوں میں ایل اے 14، ایل اے 15، ایل اے 16 اور ایل اے 17 شامل ہیں، جہاں 4 لاکھ 60 ہزار سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

تیسرے مرحلے کے الیکشن میں کل 82 امیدوار میدان میں ہیں، پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کے مطابق پونچھ اور سدھنوتی کے حلقوں میں انتخابات مؤخر کر دیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پنجگور :سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،فتنہ الہندوستان کا اہم سرغنہ  سمیت 5دہشتگرد جہنم واصل

واضح رہے کہ آزاد جموں و کشمیر الیکشن کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن کی 13 میں سے 9 نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کامیاب ہوئی تھی، جبکہ پیپلز پارٹی نے 4 سیٹوں پر میدان مارا، جبکہ دوسرے مرحلے میں مظفر آباد ڈویژن کی 9 اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر انتخاب ہوا، جن میں سے مسلم لیگ (ن) 15 اور پیپلز پارٹی 6 نشستوں پر کامیاب قرار پائی۔