پنجگور :سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،فتنہ الہندوستان کا اہم سرغنہ  سمیت 5دہشتگرد جہنم واصل

Aug 10, 2026 | 08:35:AM
پنجگور :سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،فتنہ الہندوستان کا اہم سرغنہ  سمیت 5دہشتگرد جہنم واصل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ تھری کے تحت بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے سرکینی اور چھیدگی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کامیاب کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کا اہم سرغنہ وزیر ولد جمال سمیت 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے 4 موٹر سائیکلیں، مشین گنز، بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد پنجگور میں مقامی تاجروں اور دیگر شہریوں سے لوٹ مار، بھتہ خوری، اغوا اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں:آبنائے ہرمز کی بحالی میں تاخیر کا خدشہ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں فتنہ الہندوستان کے ممکنہ دیگر دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت پنجگور کے علاقے میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے سرغنہ سمیت 5 خوارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کر کے خوارجیوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوان قوم کا سرمایہ افتخار ہیں، قوم کے بہادر سپوت بلوچستان سے دہشتگردوں کا خاتمہ کر رہے ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔