’’ٹک ٹاک‘‘ نے امریکہ میں پہلی مرتبہ ’’ فُٹ نوٹس‘‘ فیچر متعارف کروا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا کی سب سے بڑی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ٹک ٹاک‘‘ نے امریکہ میں پہلی مرتبہ ایک نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے۔
نئے فیچر کو’’ فُٹ نوٹس‘‘ کا نام دیا گیا ہے جوکہ سائنسی اور پچیدہ نوعیت کی ویڈیوز پر صارفین کو مزید تشریح کرنے کی سہولت میسر کرے گی, نئے فیچر کی بدولت صارفین حقائق کا موازنہ کرنے کے لیے ایکس، فیس بک اور انسٹا گرام کے پلیٹ فارمز کا بھی استعمال کر سکیں گے۔
برازیل نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ریسرچر اوکٹاویو ونہاس نے بتایا کہ نئے فیچر کو متعارف کروانے کا مقصد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آزادی اظہار رائے کی پالیسی ہے۔

آکسفورڈ انٹرنیٹ انسٹی ٹیوٹ کے ایسو سی ایٹ پروفیسر سکاٹ ہیلے نے بتایا کہ نئے فیچر کا بنیادی مقصد درست صارفن کو درست نوٹس تک رسائی دینا ہے تاکہ وہ متعلقہ ویڈیوز کے متعلق مزید معلومات حاصل کر سکیں۔
ڈیجیٹل ڈیموکریسی انسٹی ٹیوٹ آف دی امریکاز (ڈی ڈی آئی اے) کے مطابق سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر شائع کیے گئے1.7 ملین انگریزی اور ہسپانوی نوٹس کو پبلک ڈیٹابیس پر کبھی پبلش ہی نہیں کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :ملبے تلے دبے انسانوں کے سرچ آپریشن کیلئے انوکھی ٹیکنالوجی تیار