ملبے تلے دبے انسانوں کے سرچ آپریشن کیلئے انوکھی ٹیکنالوجی تیار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف کوئنزلینڈ کے محققین نے ایک انوکھی ٹیکنالوجی تیار کی ہے جو سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز کا نقشہ بدل سکتی ہے۔
نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ محقیقین نے عام بھونروں کی پشت پر مائیکروچِپس نصب کرکے انہیں ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کامیابی سے حرکت دی۔
’بیگ پہنے‘ بھونرے ملبے تلے دبے یا کانوں میں پھنسے افراد کو چند گھنٹوں میں تلاش کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی سے تباہی کے بعد زندگیاں بچانے میں تیزی آ سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:یو ٹیوب میں نیا فیچر متعارف ، عمر کی جانچ ہوگی