امریکہ سے تاریخی قریبی تعلقات قائم ہو چکے ہیں، کوئی دوست ناراض نہیں ہوا: رانا تنویر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(رانا رمضان) وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تاریخ میں پہلی مرتبہ اس قدر قریبی تعلقات قائم ہوئے ہیں جو ملکی خارجہ پالیسی کے لیے بڑی کامیابی ہے۔
مریدکے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےرانا تنویر نے کہا کہ "امریکہ کے ساتھ تعلقات بہتر ہونے سے کوئی دوست ملک ناراض نہیں ہوا بلکہ ہمیں عالمی سطح پر تجارتی میدان میں بہتر ٹیرف ملا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے بھارت کو چھوڑ دیا ہے،ہمیں ٹریڈ میں دنیا میں بہت بہتر ٹیرف ملا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ یومِ استحصال کے بعد جشنِ آزادی پر احتجاج سمجھ سے بالاتر ہے، قوم پی ٹی آئی کی تمام حرکات دیکھ رہی ہے، کوئی انہیں سمجھائے۔
دوران گفتگو انہوں نے یہ بھی کہا کہ گوادرمیں ایک صاف ستھرا سلاٹر ہاؤس موجود ہے، جہاں گدھے کے گوشت کی اجازت دی گئی ہے لیکن آٹھ ہزار روپے فی کلو والا گوشت یہاں کون خریدے گا؟
چینی کی قیمتوں کے بارے میں انہوں نے وضاحت کی کہ ملک میں چینی کا کوئی بحران نہیں،یہ 173 روپے فی کلو دستیاب ہے۔
رانا تنویر نے کہا کہ انڈیا کو شکست دینے کے بعد یہ پہلا جشنِ آزادی ہے، اس مرتبہ اسے زیادہ جوش و خروش سے منایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں ؛ فیس بک پر تلخ کلامی کے بعد دو گروپوں میں فائرنگ ، راہگیر قتل